ریسکیو 1122نے ’’ریسکیو محافظ‘‘ پروگرام کا آغازکردیا

ریسکیو محافظ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے صحت مند اور محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ریسکیو 1122کے شانہ بشانہ کام کرینگے‘ ڈاکٹر رضوان نصیر

پیر 5 دسمبر 2016 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)نے پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں پر مشتمل ’’ریسکیو محافظ‘‘ پروگرام کا آغاز کردیا جس کا مقصد بڑ ھتے ہو ئے حا دثا ت کی روک تھام، صحت مند اور محفوظ معاشروں کی تعمیر کیلئے باشعور ، تر بیت یا فتہ اور ذمہ دار شہر ی پید ا کرنا ہے۔

گذشتہ روز پی سی ایس آئی آر آڈیٹوریم لاہور میں اس پروگرام کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی چیف سوشل موبلائزر اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک، صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں ، ایڈوائزر ٹو وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ عمران نذیر ، بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر ، ڈی جی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئیر (ر)امیر حمزہ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے دنیا بھر کے رضاکاروں کو ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگرچہ ریسکیو سروس نے بلاتفریق امیر و غریب پنجاب میں 45لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا ہے مگر اب ضروری ہے کہ پاکستان میں محفوظ معاشرے کے قیام اور دیرپا ترقی کیلئے شہری ریسکیو محافظ بن کر مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006کے تحت کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں پر مشتمل ’’ریسکیو محافظ ‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ اس کا مقصد حادثات سے بچائو کی تیاری و ریسپانس، حادثات سے بچائوکے اقدامات، صحت مند معاشرے کا فروغ ، فائر اور بلڈنگ سیفٹی ، ٹریفک حادثات کی روک تھام ، صاف پانی اور صفائی کیلئے انتظامات اور ری سائکلنگ مہم کا آغاز کرنا ہے ۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا ۔پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ آئیں اور ریسکیو 1122کے اس پروگرام کے تحت اپنی گلی، محلوں ، علاقوں اور شہروں کے محافظ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نسلوں کو محفوظ اور صحت مند معاشرے کا تحفہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم سب مل کر اس پروگرام میں بھرپور شمولیت اختیار کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے کہ یہ بات ان کے لئے قابلِ فخر ہے کہ حکومتِ پنجاب نے ریسکیو 1122کے زیرا نتظام پنجاب بھر میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کاقیام عمل میں لارہی ہے جس سے بلاشبہ مقامی سطح پر حادثات کی بہتر انتظام کاری ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2014میں انہوںنے بطور چیف سوشل موبلائزر ریسکیو سروس کے ساتھ ایک MoUکرکے اپنے علاقے میں عوام کو باشعور اور تربیت یافتہ بنانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :