چین کا سرحد پار ای کامرس میں خلاف توقع اضافہ تجارتی ترقی کیلئے نئی قوت بن گیا

رواں سال کی پہلی ششماہی میں ای کامرس کی مالیت30فیصد اضافے کے ساتھ 26 کھرب یوان تک پہنچ گئی

پیر 5 دسمبر 2016 17:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) چین کی سرحد پار ای کامرس میں خلاف توقع اضافہ تجارتی ترقی کے لئے ایک نئی قوت بن گیا ،رواں سال کی پہلی ششماہی میں سرحد پار چینی ای کامرس کی مالیت30فیصد اضافے کے ساتھ 26 کھرب یوان تک پہنچ گئی ۔ پیر کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق سیکنڈ گلوبل ری ٹیل ای کامرس چائنا سمٹ2016ء چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوئی سمٹ کے دوران جاری کردہ چین کی سرحد پار ای کامرس کی ترقیاتی رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ2015ء سے رواں سال کی پہلی ششماہی تک چین کی سرحد پار ای کامرس میں خلاف توقع بھرپور تیزی دیکھی گئی ہے۔

جو تجارتی ترقی کے لئے ایک نئی قوت بن گئی ہے۔مانیٹرنگ اطلاع سے ظاہر ہوا کہ015 2 میں چین کی سرحد پار ای کامرس لین دین کی مالیت48 کھرب آر ایم بی بنی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح چین کی درآمدی و برآمدی کل مالیت میں مذکورہ مالیت کا تناسب انیس اعشاریہ پانچ فیصد بنا۔تاہم رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی سرحد پار ای کامرس لین دین کی مالیت 26 کھرب یوان بنی ہے ،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں30 فیصد سے زیادہ ہے۔

اندازے کے مطابق مستقبل میں چین کی سرحد پار ای کامرس لین دین کی مالیت میں سال بہ سال اضافہ ہورہا ہے۔اندورنی منڈی میں غیر ملکی سامان کی مانگ میں روزبروز اضافے کے ساتھ ساتھ آئندہ چند سال میں چین کی سرحد پار ای کامرس کے درآمدی تناسب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :