مسئلہ کشمیر کے حل میں ڈونلڈ ٹرمپ مرکزی کردار ادا کرسکتے ہیں، نومنتخب امریکی نائب صدر

چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ڈونلڈٹرمپ نے انہیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی، دونوں ممالک چاہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ کردار ادا کر سکتے ہیں،حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے تاہم نئی امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ ہے، خطے میں استحکام کیلئے جوہری ممالک کے درمیان معاملات حل ہونے چاہیے،مائیک پینس کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 5 دسمبر 2016 17:36

مسئلہ کشمیر کے حل میں ڈونلڈ ٹرمپ مرکزی کردار ادا کرسکتے ہیں، نومنتخب ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) امریکہ کے نو منتخب نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ معاملات کے حل کیلئے غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں، پاکستان اور بھارت چاہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔امریکی ٹی وی ’’این بی سی نیوز ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ تائیوان کی صدر سے بات چیت اخلاقی تھی۔

(جاری ہے)

چین کی ناراضگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نئے صدر نے چینی ہم منصب سے دو ہفتے قبل ہی رابطہ کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند روز قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا۔ جس میں ڈونلڈٹرمپ نے انہیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ دونوں ممالک چاہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ کردار ادا کر سکتے ہیں۔مائیک پینس نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے تاہم نئی امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام کیلئے جوہری ممالک کے درمیان معاملات حل ہونے چاہیے۔