وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان سے اطالوی وفد کی ملاقات ،دونوں ممالک مابین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور

پیر 5 دسمبر 2016 17:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے اٹلی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈپٹی وزیر ترقی کی قیادت میں ملاقات کی ، دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ باہمی تعلقات کو استوار کرنے اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزار پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے اٹلی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈپٹی منسٹرڈولپمنٹ کی قیادت میں ملاقات کی ۔ملاقات میں توانائی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے حکومت پاکستان کے وژن کو سراہا ۔(و خ )