اٹک میں رضا کاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ریسکیو 1122کے زیر اہتمام واک

پیر 5 دسمبر 2016 17:35

اٹک میں رضا کاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ریسکیو 1122کے زیر اہتمام واک
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) رضا کاروں کے عالمی دن کی مناسبت سی اٹک میں ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ایک واک کا انعقاد کیا گیا ،واک کی قیادت ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے کی واک لیاقت علی شہید اسٹیڈیم سے شروع ہو کر فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرخالد صباء، این سی ایچ ڈی کے انچارج اور انجمن تاجران کے صدر راشد الرحمان بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر اشفاق احمد نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل 1122رضوان نصیر نے معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ریسکیو محافظ کی ابتدا کی ہے ریسکیو1122نے ایک موبائل اپیلی کیشن (محافظ)لانچ کی ہے جس سے تمام لوگ ریسکیومحافظ بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصا طلباء ریسکیو محافظ بن کر رسکیو 1122کا ساتھ دیں رضا کار معاشرے میں امن و امان اور فلاحی سرگرمیوں میں کلیدی کردار کے حامل ہوتے ہیں جن کی خدمات کو سراہا جانا چاہے کیونکہ سماجی خدمت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا مہذب معاشرے میں قانون کے نفاذ کے لیے عوام حکومت سے تعاون کرتے ہیں اور قانون شکن عناصر کو سماجی سطح پر اچھی نگاة سے نہیں دیکھا جاتا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بھی رضاکاریت کے جذبہ کو فروغ دیں اور مختلف شعبوں میں سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔