کلچرسنٹر سفارتخانہ ایران اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے تین روزہ ایرانی فلم فیسٹیول شروع ہوگیا

پیر 5 دسمبر 2016 17:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) کلچر سنٹر سفارتخانہ ایران راولپنڈی اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک تین روزہ ایرانی فلم فیسٹیول شروع ہو گیا۔ فیسٹیول کے پہلے دن فلم ابدی بچے بڑی سکرین پر دکھائی گئی۔ اس فلم کی رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پوران درخشندہ تھیں جبکہ اداکاروں میں شہاب حسینی، الحام حامدی، آہوخردمند، بہرام اوردیگرشامل تھے۔

(جاری ہے)

یہ کہانی ایک ایسے گھرکی تھی جس کا ایک بچہ ذہنی معذورہوتا ہے۔ یہ فلمیں دکھانے کا مقصدپاک ایران ثقافتی تعلقات کوفروغ دینا ہے۔ اسی طرح 5 دسمبرکوفلم جتنا قریب اتنا دورجبکہ 6 دسمبرکوفلم جنت کے رنگ پیش کی جائے گی۔ فلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ لازوال موضوع پربننے والی یہ فلمیں یہاں کے لوگوں کے لیے باعث تفریح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران خطہ مماثلت کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے پیارکرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :