اسلام آباد کو عالمی معیار کا خوبصورت، سہولتوں سے آراستہ شہر بنانے کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے،عرفان صدیقی

قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن سی ڈی اے کے تعاون سے موزوں مقامات پر لائبریریز اور کتاب گھر بنانا چاہتا ہے،مشیر وزیراعظم کی میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے گفتگو

پیر 5 دسمبر 2016 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کیلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق خوبصورت اور تمام سہولتوں سے آراستہ شہر بنانے کے لئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج یہاں عرفان صدیقی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے کہا کہ ان کی وزارت سی۔ ڈی۔ اے کے تعاون سے اسلام آباد کے موزوں مقامات پر لائبریریز اور کتاب گھر بنانا چاہتی ہے تاکہ اچھی کتابیں اسلام آباد کے ہر شہری کی دسترس میں ہوں۔ اس موقع پر اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری حل اٴْن کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ وہ سی۔ ڈی۔ اے کے کردار کو زیادہ موثر بنانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کے مسائل بلاتاخیر حل ہوںاور یہ ادارہ عوامی خدمت کی ایک عمدہ مثال بن جائے۔

متعلقہ عنوان :