پنجاب حکومت نے بسنت میلے کی منظوری دے دی

میلہ فروری کے مہینے شہر کے مخصوص علاقوں میںلگے گا‘ 11ملکوں کے لوگ شریک ہوںگے، صوبائی وزیر رانا مشہود خان

پیر 5 دسمبر 2016 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) منچلے ہو جائیں تیار ،پنجاب حکومت نے بسنت میلے کی منظوری دے دی ۔گزشتہ روز صوبائی وزیر رانا مشہود خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کمیٹی نے شہر میں بسنت منانے کی منظوری د ے دی جس کا انعقاد شہر کے مخصوص علاقوں میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ بسنت میلہ فروری کے مہینے میں لگے گیا جس میں شرکت کے لیے 11ملکوں کے لوگ تشریف لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بسنت میلے کے انعقاد کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کے لیے سیکیورٹی انتظامات بھی سخت کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔