(ن) لیگ نے دہشت گردوں سے ’’این آر او ‘‘کر رکھا ہے ‘نوازشریف اب بھی امیرالمومنین بنناچا رہے ہیں‘بلاول بھٹو

2018میں صدر ‘وزیراعظم اور وزراء اعلی بھی پیپلزپارٹی کے ہی ہوںگے ‘میں وزیر اعظم ہوں گا آصف زداری کو پھر صد بنائیں گے ‘نیشنل ایکشن پلان (ن) لیگ ایکشن پلان بن چکا ہے دہشت گردوں کے خلاف فوج ‘غر یب عوام اور پیپلزپارٹی لڑ رہی ہے وزیر داخلہ تو ملا مسعود کی ہلاکت پر آنسوبہاتے رہے ہیں ‘ (ن) لیگ ناکام لیگ ہے ،اس کا دہشت گردوں کیساتھ این آراو ہے‘(ن) لیگ نے گلگت کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کی مخالفت میں دہشت گردوں کو کھڑا کیا ‘ اے پی ایس میں دہشت گردی کے بعد وزیر داخلہ دہشت گردوں کو پکڑ نے کی بجائے ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کو پکڑ نے میں لگے رہے اور سندھ میں نیشنل ایکشن پلان کو حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا ہے ‘پنجاب میں صرف سیاست کر نے نہیں بلکہ پنجابی سیاست پر جمہوری قبضہ کرنے آیا ہوں (ن) لیگ لاہورمیں میٹرو پر200ارب لگتی ہے مگر گلگت کے عوام کو 10روپے بھی دینے کو تیار نہیں ‘بلاول بھٹو کے آنے سے سندھ اور پارٹی میں تبدیلی آئی ہے ‘بلاو ل ہائوس میں گلگت کے کارکنوں سے خطاب

پیر 5 دسمبر 2016 16:56

(ن) لیگ نے دہشت گردوں سے ’’این آر او ‘‘کر رکھا ہے ‘نوازشریف اب بھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 2018میں صدر ‘وزیراعظم اور وزراء اعلی بھی پیپلزپارٹی کے ہی ہوںگے‘میں وزیر اعظم ہوں گا آصف زداری کو پھر صد بنائیں گے‘ ‘نیشنل ایکشن پلان (ن) لیگ ایکشن پلان بن چکا ہے دہشت گردوں کے خلاف فوج ‘غر یب عوام اور پیپلزپارٹی لڑ رہی ہے وزیر داخلہ تو ملا مسعود کی ہلاکت پر آنسوبہاتے رہے ہیں ‘ ‘نوازشریف اب بھی امیرالمومنین بنناچاہ رہے ہیں ‘ (ن) لیگ ناکام لیگ ہے ،اس کا دہشت گردوں کیساتھ این آراو ہے‘(ن) لیگ نے گلگت کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کی مخالفت میں دہشت گردوں کو کھڑا کیا ‘ اے پی ایس میں دہشت گردی کے بعد وزیر داخلہ دہشت گردوں کو پکڑ نے کی بجائے ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کو پکڑ نے میں لگے رہے اور سندھ میں نیشنل ایکشن پلان کو حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا ہے ‘پنجاب میں صرف سیاست کر نے نہیں بلکہ پنجابی سیاست پر جمہوری قبضہ کرنے آیا ہوں (ن) لیگ لاہورمیں میٹرو پر200ارب لگتی ہے مگر گلگت کے عوام کو 10روپے بھی دینے کو تیار نہیں ‘بلاول بھٹو کے آنے سے سندھ میں تبدیلی آئی ہے پارٹی میں بھی تبدیلی نظر آتی ہے آئندہ انتخابات میں سندھ میں کلین سویپ کر یں گے‘سندھ حکومت ہوٹل میں لگنے والے واقعے کی تحقیقات کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں ۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کے روز بلاول ہائوس لاہور میں گلگت کے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سید خورشید شاہ ‘سید یوسف رضاگیلانی ‘قمر الزمان کائرہ اور گلگت کے صدر امجد ایڈوکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو شہید کی پارٹی نے اس ملک میں ضیاء الحق اور مشرف کو شکست دی ہم شر یف برداران کو بھی ایک نہیں کئی بار شکست دے چکے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں بھی انکو شکست دیں گے عوام میرے ساتھ ہوں گے تو ہم آصف علی زرداری کو بھی دوبار صدر بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے متفقہ طور پر بننے والا نیشنل ایکشن پلان (ن) لیگ کا ایکشن پلان بن چکا ہے اور وزیر داخلہ خود نوازشر یف کی جگہ وزیر اعظم بننے کیلئے دہشت گردوں کے ساتھ این آر او کر تا ہے اور جو دہشت گرداے پی ایس میں ہمارے معصوم بچوں کا نشانہ بناتے ہیں ہماری مائوں بہنوں کو شہید کرتے ہیں یہ انکو پکڑ نے کی بجائے نیشنل ایکشن پلان کو بھی (ن) لیگ کے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتے ہیں اور آج بھی سندھ میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے ہیں اور (ن) لیگ جب بھی دہشت گردی کے خلاف کوئی بات کر تی ہے تو اس کا مقصد بھی سیاسی فائدہ حاصل کر نا ہوتا ہے حقیقت میں دہشت گردوں کے خلاف فوج ‘غر یب عوام اور پیپلزپارٹی لڑ رہی ہے وزیر داخلہ تو ملا مسعود کی ہلاکت پر آنسوبہاتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے گوادرپورٹ چین کے حوالے کر کے سی پیک کی بینادرکھی مگر (ن) لیگ نے اس پیک کے اس منصوبے کو بھی متنازعہ بنا دیا ہے ہم آصف زداری کو پھر صدر بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صرف سیاست کر نے نہیں بلکہ پنجابی سیاست پر جمہوری قبضہ کرنے آیا ہوں‘نوازشریف اب بھی امیرالمومنین بنناچاہ رہے ہیں مگر ہم انکو عوام طاقت سے شکست دیں گے ۔