آرمی چیف سے چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈرکی ملاقات، علاقائی سلامتی او ر پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال

چینی جنرل کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو بری فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد ، پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوںکو سراہا،پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں،جنرل چائو چونگ چی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ چینی فوج کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،آئی ایس پی آر

پیر 5 دسمبر 2016 16:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈرجنرل چائو چونگ چی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی او ر پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنر ل ہیڈ کوارٹر میں چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈرجنرل چائو چونگ چی نے ملاقات کی۔

ملاقاتمیں علاقائی سلامتی او ر پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چینی جنرل نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بری فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوںکو سراہا،جنرل چائو چونگ چی نے کہاکہ پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔چینی فوج کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔