2016کے آخر تک واٹس ایپ کی سروسز متعدد موبائل فونز پر فراہم نہیں ہوں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 16:39

2016کے آخر تک واٹس ایپ کی سروسز متعدد موبائل فونز پر فراہم نہیں ہوں گی

(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء):واٹس ایپ پوری دنیا میں پیغام رسانی کی بڑی ویب سائٹس میں شمار ہوتا ہے ۔ لیکن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک بری خبر یہ ہے کہ 2016کے آخر تک واٹس ایپ موبائل فونز کے متعدد پرانے ماڈلز پر سہولیات فراہم نہیں کرے گا جس کے تحت پرانے ماڈلز کے حامل واٹس ایپ صارفین اس ایپ کی سہولیات کو استعمال کرنے سے قاصر ہوں گے۔

یہ اعلان فیس بُک کی جانب سے پرانے ماڈلز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس فروری میں واٹس ایپ نے بلیک بیری OS، بلیک بیری 10، نوکیا S40، نوکیا SymbianS60،اینڈرائیڈ2.1،اینڈرائیڈ2.2،ونڈوز فون7اور آئی فون 3GSکے لیے سال کے اختتام پر اپنی سروسز کے لیے سپورٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔اگر آپ کے پاس بھی ان میں سے کوئی موبائل فون موجود ہے تو آپ سے التماس ہے کہ اگر آپ واٹس ایپ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آئندہ سال سے پہلے ہی اپنے لیے ایک نیا اور اپ ڈیٹ ورژن کا فون خرید لیں۔اپنے آفیشل بلاگ میں واٹس ایپ نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ کمپنی بلیک بیری OS،بلیک بیری10،نوکیاS40 اورنوکیا SymbianS60 کے لے اپنی سپورٹ کی میعاد میں 30جون 2017تک اضافہ کردے گا۔