پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت نہیں دی۔ترجمان پنجاب حکومت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 16:35

پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت نہیں دی۔ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) :ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی اجازت کے اعلان کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ بسنت منانے کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہواہے۔

(جاری ہے)

بسنت منانے سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے۔زعیم قادری نے کہا کہ کسی بھی قاتل کھیل کی اجازت دیناناممکن ہے۔مزیدبرآں مجتبیٰ شجاع الرحمن کاکہناہے کہ بسنت منانے کی ابھی اجازت نہیں دے سکتے۔چیئرمین بسنت کمیٹی نے مزیدکہاکہ بسنت منانے کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :