دبئی : RTA کی جانب سے بسوں کے تمام راستوں کی مکمل معلومات سے متعلق گائیڈ عوام کی راہنمائی کیلیے منظرعام پر آگئی ۔

پیر 5 دسمبر 2016 16:32

دبئی : RTA کی جانب سے بسوں کے تمام راستوں کی مکمل معلومات سے متعلق گائیڈ ..

دبئی ۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے عوام کی راہنمائی کیلیے ایک گائیڈ تیار کی ہے جس میں دبئی کے اندر چلنے والی تمام بسوں اور راستوں کے متعلق مکمل معلومات دی گئی ہے ۔اس گائیڈ کے مطابق دبئی میں کل 114بسوں کے روٹ بنائے گئے ہیں ۔جن میں سے 48لوکل سروس، 31فیڈر سروس،13سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹس سروس،08ایکسپریس سروس، 11انٹر سٹی سروس جبکہ 03گلوبل ویلج اور مریکل گارڈن کے روٹس ہیں۔

(جاری ہے)

اس گائیڈ میں ان تمام روٹس پر چلنے والی بسوں کے چلنے کے اوقات، راستے میں آنے والے مختلف بس سٹیسنشز کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں۔اس گائیڈ میں مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں کے IDبھی بتائے گئے ہیں ۔ جیسا کہ ایکسپریس روٹس کی بسیں انگریزی کے لفظX""کے ساتھ،فیڈر روٹس کی بسیں "F"کے ساتھ ،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹس روٹس کی بسیں "C"کے ساتھ ،انٹر سٹی روٹس کی بسیں "E"کے ساتھ،جبکہ کوکل روٹس کی بسیں مختلف نمبرون کے ساتھ شروع ہوتی ہیں۔اس سلسلے میں آر۔ٹی ۔اے ۔ کی جانب سے یہ کہنا تھا کہ یہ گائیڈ آنے والے غیر ملکی سیاحوں اور ورکرز کی سہولت کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ انہیں سفر کرتے وقت کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :