وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے اطالوی وفدکی ملاقات،وانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا

پیر 5 دسمبر 2016 16:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے اٹلی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آئیوان سکال فروٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں توانائی سے متعلق معاہدہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے حکومت پاکستان کے وژن کو سراہا ۔ دونوں سربراہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو استوار کرنے اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :