کراچی،مسکن چورنگی میں حساس اداروں کی کارروائی طلباء تنظیم کا عہدے دار گرفتار

پیر 5 دسمبر 2016 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے طلباء تنظیم کے عہدے دار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کی طلباء تنظیم کے عہدے دار حسن عرف سیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر یونیوسٹی روڈ پر رہائشی عمارت میں کارروائی کی گئی ہے جس کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسلحہ سیاسی جماعت کے کارکن اکرام کے گھر سے برآمد ہوا ہے۔ جبکہ سیاسی کارکن اکرام مفرور ہے۔

متعلقہ عنوان :