سرگودھا،محکمہ انٹی کرپشن نے ڈی سی او آفس میانوالی پر چھاپہ ، 1300سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس قبضہ میں لے لیے

کمپیوٹرائزڈ ہونے والے 14ہزار سے زائد لائسنسوں کی چھان بین کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

پیر 5 دسمبر 2016 16:33

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) محکمہ انٹی کرپشن سرگودہا نے ڈی سی او آفس میانوالی پر چھاپہ مار کر 1300سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس قبضہ میں لے لیے جبکہ کمپیوٹرائزڈ ہونے والے 14ہزار سے زائد لائسنسوں کی چھان بین کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ‘ حساس اداروں نے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے ‘ بنائے جانے والے جعلی اسلحہ لائسنسوں میں نواب آف کالاباغ ڈیم کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ڈی سی او آ فس میانوالی میں چھا پہ ما ر کر جعلی اسلحہ لائسنس تیا ر کر نے کے الز ا م میں چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش میں 2کروڑ روپے کی کرپشن کر کے 1313 جعلی اسلحہ لا ئسنس تیا ر کر نے کا انکشا ف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کر پشن سرگودھا ڈویڑن ریحانہ فر حت سر کل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی عصمت اللہ بند یا ل نے سرگودھامیں ہنگا می پر یس کا نفرنس کے دوران انکشا ف کیا کہ ڈی سی او آ فس میانوالی میں جعلی اسلحہ لائسنس تیا ر کر نے میں سنگین بے ضابطگیا ں پکڑ ی گئی ہیں اور ابتدائی تفتیش میں 1313 جعلی اسلحہ لا ئسنس برآمد کر کے تما م ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

پریس کا نفر نس میں بتا یا گیا کہ سینئر کلر ک محمد اکر م سینئر کلر ک محمد اشر ف جو نیئر کلر ک رمضا ن عر ف جا نی اور نا ئب قاصد عا د ل شا ہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ ایک کلر ک فیاض اور پرائیویٹ ایجنٹ نو ید مفرو ر ہے جن کی گرفتار ی کے لئے چھا پے ما ر ے جا رہے ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران نے بتا یا کہ 15 ہز ا ر روپے کے عوض جعلی اسلحہ لا ئسنس تیا ر کیا جا تا تھا 14728 ایسے اسلحہ لا ئسنسو ں کی چھا ن بین ابھی کر نا باقی ہے جو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لا ئسنس بنا دیئے گئے ہیں۔

پریس کا نفر نس میں بتا یا گیا کہ میانوالی کے نو اب آ ف کا لا با غ فیملی کے بھی پا نچ جعلی اسلحہ لا ئسنس تیا ر کئے گئے ہیں 222 رائفل 223 رائفل۔12 بور بند وق اور 30 بور پسٹل اور ریوالور 32 بور کے جعلی اسلحہ لائسنس بنا ئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریحا نہ فر حت نے مز ید بتا یا کہ اس با ت کی بھی تحقیقات کر یں گے کہ جعلی اسلحہ لا ئسنس دہشت گر د ی ٹارگٹ کلنگ یا کسی اور واردات میں تو استعمال نہیں ہوئے اس سلسلہ میں حسا س اداروں اور قا نو ن نا فذ کر نے والی ایجنسیو ں کے ساتھ مل کر تحقیقات کو مز ید آ گے بڑ ھا یا جا ئے گا۔

مز ید برآ ں انکشا ف ہو ا ہے کہ خیبر پختو ن خواہ کے بعض علاقوں بنو ں اور مر د ا ن سے تعلق رکھنے والے لو گو ں کے بھی میانوالی میں جعلی اسلحہ لائسنس تیا ر کئے گئے ہیں۔اینٹی کرپشن حکا م نے گرفتار ملز ما ن کے خلا ف مقدمہ در ج کر لیا اور ڈی سی او آ فس میانوالی کی اسلحہ برانچ سیل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :