شہید اے ایس آئی کے ورثا کو 70لاکھ وپے کی ادائیگی نہ کرنے پرعدالت کا ہوم سیکرٹری کونوٹس جاری، 2ہفتوں میں جواب طلب

پیر 5 دسمبر 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) شہید اے ایس آئی کے ورثا کو 70لاکھ وپے کی ادائیگی نہ کرنے پرعدالت کا ہوم سیکرٹری کونوٹس جاری، 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد قاسم خان نے بشیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے طلعت فاروق شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئیدرخواست گزار کا کہنا تھا کہاے ایس ا?ئی منیر احمد قصور میں پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہوا محکمہ پولیس نے 2015ء میں شہید قرار دے کر ورثا کو 20لاکھ کی ادائیگی کی جبکہ شہید ہونیوالے ورثا کیلئے 70لاکھ روپے کا معاوضہ مختص ہے 20لاکھ کی ادائیگی کے بعد بقیہ50لاکھ ادا نہیں کئے جا رہے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئی جی سمیت تمام متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں ،شنوائی نہیں ہو رہی عدالت بقایا 50لاکھ کی ادائیگی کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :