ْپاکپتن، انٹر میڈیٹ امتحانات میں امیدواروں کی جگہ پیپرز دیتے دو افراد گرفتار ،مقدمات درج

پیر 5 دسمبر 2016 16:23

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء)انٹر میڈیٹ کے پیپرز میں امیدواروں کی جگہ پیپرز دیتے ہوئے دو افراد گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ فریدیہ کالج میں انٹر کے پیپرز میں کمرہ امتحان میں طالب علم بشارت کی جگہ زوہیب اور طالب علم عامر کی جگہ ادریس کو چیکنگ کے دوران پیپرز دیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا پولیس نے دونوں افراد کے خلاف ما ل پریکٹیسز تر میمی آرڈیننس 1999 کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔