32ویں قومی سیرت النبی ؐکانفرنس10دسمبر کو جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں ہوگی

کانفرنس میںاراکین صوبائی وقومی اسمبلی ،سماجی ومذہبی جماعتوں کی نمائندہ خواتین رہنماخطاب کریں گی:ترجمان

پیر 5 دسمبر 2016 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان ویمن ونگ کے زیراہتمام32ویں’’قومی سیرت النبی ؐکانفرنس ومحفل میلادبرائے خواتین ‘‘ 10دسمبر کو جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں ہوگی۔جس سے اراکین صوبائی وقومی اسمبلی ،سماجی ومذہبی جماعتوں کی نمائندہ خواتین رہنماخطاب کریں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نعیمین ایسوسی ایشن ویمن ونگ کے مطا بق کانفرنس دونشستوں پرمشتمل ہوگی،پہلی نشست صبح 9بجے سے 11بجے تک ہوگی جس میںقرآن اورنعت خوانی کے ساتھ ساتھ مقامی خواتین تنظیموں کی رہنما اظہار خیال فرمائیں گی جبکہ دوسری نشست11بجے سے دن1بجے تک ہوگی جس میںناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی خطبہ استقبالیہ دیں گی اوراراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت مذہبی وسماجی،سول سوسائٹی اورمدارس کے ناظمات ومعلمات خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں ملک بھرسے مختلف مدارس کی ناظمات ،معلمات ، سکولز وکالجز کی پرنسپل،نعیمین ایسوسی ایشن شعبہ خواتین کے مرکزی ،صوبائی عہدیداران ، جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی اساتذہ ،طالبات سمیت لاہو ر بھر سے ہزاروں خواتین شریک ہوں گے۔اس موقع پرخواتین کو سماج میں درپیش مسائل کاحل سیرت النبی ؐ کے روشنی میںبتایا جائے گا۔کانفرنس میں خواتین کے حقوق بارے مدلل خطابات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :