سرائے نورنگ، انڈس ہائی وے پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ،والد زخمی

پیر 5 دسمبر 2016 16:07

سرائے نورنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) انڈس ہائی وے پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار جاں بحق اور والد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ککی ضلع بنوں میں تعینات پولیس اہلکار طاہر اعجاز کسی کام کی غرض سے اپنے والد میر افسر کے ساتھ تجوڑی جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر سرائے گمبیلا کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر نے انہیں ٹکر ماردی جس سے پولیس اہلکار طاہر اعجاز سکنہ حسن خیل،خیرکی ممہ خیل ضلع بنوں موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اُن کے والد میر افسر زخمی ہوگئے تھانہ تجوڑی پولیس نے اُن کے والد میر افسر کی مدعیت میں ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :