صحبت پور،حکومت کی جانب سے ماہ ربیع الاول میں سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں،پیرخالدسلطان القادری

پیر 5 دسمبر 2016 16:07

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) جماعت الصالحین کے مر کزی سربراہ پیرخالدسلطان القادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ماہ ربیع الاول میں سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔اس سلسلے میں حکومت خواب خرگوش میں سوئی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کی جنرل ضیاء کے دورمیں ماہ ربیع الاول کیلئے خصوصی فنڈزرکھے گئے تھے ۔

جن سے تمام محکموں کے دفاتر کی سجاوٹ اور سیکورٹی کیلئے فنڈز خرچ کیئے جاتے تھے۔پیرخالد سلطان القادری نے کہا کہ ملک میں 85فیصد لوگ اہلسنت ہیں اور آقاﷺ کی میلادمنانے والے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم طاقت میں ہیں اور ہم محبت امن بھائی چارے والے لوگ ہیں ۔جس کی ہمیں آقاﷺ نے درس دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری محبت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے جب ماہ ربیع الاول آتا تھا تو آئی جی ، چیف سیکرٹری و دیگر ذمہ داران سیکورٹی کے حوالے سے پوچھتے تھے ۔

اور باقائدہ معائنہ کرتے تھے۔اب کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔ بعض اضلاع میں ہمیں انتظامیہ کی طرف سے میلادمنانے سے روکا جا رہا ہے۔ہم عاشق رسول ﷺ ہیں ہرحال میں میلاد منائینگے ۔حکومت میلاد کے جلسے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے فوری طورپر سیکورٹی پلان ترتیب دے۔ربیع الاول کا چاند نظرآتے ہی عاشقان رسول کے جلوس برآمدہونا شروع ہوچکے ہیں۔

اور یہ جلسے جلوسوں کا سلسلہ پورے مہینے تک جاری رہے گا۔پیر خالدسلطان القادری نے کہا کہ حکومت اولیاء کرام کی مزارات کو بھی سیکورٹی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور ہم سب کا دشمن ِ (را) اوریہودی لابی ہے ۔ہمارے ملک کے اندر داعش کی موجودگی ہے ۔حب کے قریب شاہ نورانی کے دربار میں دھماکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔کافی تعدادمیں لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔