سندھ نیشنل فرنٹ بلاول زرداری کے مقابلے میں حقیقی بھٹو کو میدان میں لائیگی ، انور گجر / رزاق باجوہ

جن کے باپ دادا کی کوئی پہچان نہیں وہ بھٹو کے نام میں چھپ کر بڑے معتبر اور معزز بنے ہوئے ہیں ، سندھ نیشنل فرنٹ

پیر 5 دسمبر 2016 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل (اطلااعات )محمد انور گجر کراچی کے کوآرڈینٹر رازق باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ نیشنل فرنٹ بلاول زرداری کے مقابلے میں اپنا امیدوار اور حقیقی بھٹو کو میدان میں لائے گی کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے پہلے اس حلقہ انتخاب سے سردار ممتاز علی بھٹو کے والد نواب نبی بخش خان بھٹو اس حلقے سے کامیاب ہوا کرتے تھے اور بعد میں انہوں نے اس حلقے سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو لڑنے کے لیے منتخب کیا اور اس کے بعد شہید بے نظیر اس حلقہ انتخاب سے الیکشن جیت تی رہیں کیونکہ سردار ممتاز علی بھٹو نے اپنے کزن شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی اور بھتیجی ہونے کے ناطے کبھی بے نظیر کا مقابلہ نہیں کیا لیکن اب نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے زرداریوں کے لیے بھٹو خاندان کے آبائی حلقہ انتخاب میں ان کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور بھٹو خاندان سے تعلق رکھنے والا حقیقی بھٹو جعلی بھٹو کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں آئے گا ۔

(جاری ہے)

انور گجر رازاق باجوہ نے کہا کہ گڑھی خدا بخش کی قبریں زرداری لیگ کے لیے روزی روٹی کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں حالانکہ 9 سال اقتدار میں ہونے کے باوجود زرداری ٹولے نے شہید بے نظیر کے قاتلوں کو گرفتار کرنا تو دور کی بات آج تک اس کی ایف آئی آر تک نہیں کٹوائی اور نہ ہی ان کے قاتلوں کا پیچھا کیا ۔ افسوس سے کہا جاتا ہے کہ آج پوری زرداری لیگ ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کو بچانے کے لیے اپنی انرجی ضائع کر رہی ہے اور ان کو رہا کرانے کے لیے ان کی نیندیں اور پریشان ہیں ۔

حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور نہ ہی شہید بے نظیر کی پارٹی ہے بلکہ یہ زرداری کا کرپٹ ، بدکردار اور بدنام زمانہ ٹولہ ہے اور بلاول زرداری کی پھوپھی ، انکل ڈاکٹر عاصم ، شرجیل میمن ، ٹپی اور آنٹی شازیہ شیری شرمیلی اور ایان علی کی پارٹی ہے ۔ جن کی کرپشن کے قصے کہانیاں دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔ انور گجر ، رزاق باجوہ نے کہا کہ بھٹو کے نام میں چلنے والے ہی بھٹو خاندان کے سب سے بڑے دشمن اور قاتل ہیں ، جن کے ہاتھ بھٹو خاندان کے خون سے کندھوں تک رنگے ہوئے ہیں ۔

جن کے باپ دادا کی کوئی پہنچان نہیں ، وہی لوگ بھٹو کے نام میں چھپ کر بڑے معتبر اور معزز بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف اور بلاول بھٹو خاندان کی برسیاں اور سالگرہ تو خوب بھنگڑے ڈال کر مناتے ہیں لیکن آصف نے کبھی اپنے والد اور بلاول نے اپنے دادا حاکم زرداری کی بھی آج تک کبھی کوئی برسی منائی ہے ۔