گورنر سندھ نے ہوٹل میں لگنے والی آگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

پیر 5 دسمبر 2016 16:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن جلد مکمل اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آگ لگنے کی تحقیقات کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ اس ضمن میں حادثہ کے حوالے سے انسانی غفلت یا تخریب کاری کے پہلوئوں کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق سامنے آنے پر آئندہ اس قسم کے واقعات یا حادثات کی روک تھام کے لئے موئثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصانات سے محفوظ رہا جا سکے۔ گورنر سندھ نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :