آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو ایک اور توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری درخواستوں کی کل تعداد 177 ہوگئی

․لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ کی عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو آئی جی سے ہدایات لیکر 9دسمبر کو جواب دینے کا حکم

پیر 5 دسمبر 2016 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو ایک اور توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری درخواستوں کی کل تعداد 177 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون الرشید شیخ نے باغبانپورہ کے بشارت چودھری کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے حاجی مشتاق احمد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئیدرخواست گزارکے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار محکمہ پولیس میں گریڈ 14کا اسسٹنٹ تھا 2015 میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی تاہم دوبارہ ریٹائرمنٹ کی درخواست واپس لینے کی بھی درخواست دائر کردی درخواست واپس لینے کیلئے دی گئی درخواست پر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہورہی تھی معاملہ عدالت میں آنے پر عدالت نے آئی جی کو زیرالتوا درخواست پر 1 ماہ میں فیصلہ کا حکم دیا تھا تاہم کافی عرصہ گز ر جانے کے باوجود ابھی تک درخواست پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو آئی جی سے ہدایات لیکر 9دسمبر کو جواب دینے کا حکم درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر آئی جی مشتاق سکھیراکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :