Live Updates

عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں حامد خان کو این ای125سے ہی الیکشن لڑ نے کا گر ین سگنل دیدیا

عبد العلیم خان نے اسی حلقے سے الیکشن لڑ نے کی خواہش کا اظہار کیا‘ نعیم الحق کی پارٹی ٹکٹوں کی متعلق بات کر نے پر عبد العلیم خان کا اظہارناراضگی

پیر 5 دسمبر 2016 16:04

عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں حامد خان کو این ای125سے ہی الیکشن ..
بنی گالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں حامد خان کو این ای125سے ہی الیکشن لڑ نے کا گر ین سگنل دیدیا ‘ سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑ نے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عبد العلیم خان کی جانب سے خود کو مذکورہ علاقے سے امیدوار ’’شو‘‘کر نے کے بعد حامد خان جو اسی حلقے سے وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق کے مقابلے میں80ہزار سے زائد ووٹ لے چکے ہیں انکا بھی پارٹی قیادت سے رابط ہوا ہے جس پر پارٹی چیئر مین عمران خان نے حامد خان کو اس حوالے سے گر ین سگنل دیدیا ہے جس پر عبد العلیم خان ناراض نظر آتے ہیں اور تحر یک انصاف کے تر جمان نعیم الحق کی جانب پارٹی ٹکٹ کا اختیار پارٹی قیادت کو ہونے کے متعلق دیئے جانیوالے بیان پر بھی عبد العلیم خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق ٹکٹوں کے معاملے پر بات کر نے کی بجائے اپنی میڈیا کے معاملات پر توجہ دیں سنٹر ل پنجاب کا صدرمیں ہوں ٹکٹ میں نے اپنی مر ضی سے دینے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات