عمان:عمان میں مخصوص ملازمتوں کے حصول کے لیے نئے ویزوں کی پابندی میں توسیع کر دی گئی ۔

پیر 5 دسمبر 2016 15:42

عمان:عمان میں مخصوص ملازمتوں کے حصول کے لیے نئے ویزوں کی پابندی میں ..

مسقط۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016)عمان میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے مخصوص ملازمتوں کے حصو ل میں لگائی گئی ویزوں کی پابندی میں مزید 6ماہ کی توسیع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق یہ پابندی وزارت برائے افرادی قوت کے وزیر شیخ عبداللہ بن النصر بقری کی جانب سے لگا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

اس لگائی جانے والی پابندی میں وزارت برائے افرادی قوت کی جانب سے ایک اعلامیے میں ان مخصوص پیشوں کی وضاحت کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ صفائی کرنے والے ، اونٹوں کو چارہ ڈالنے والے،تعمیراتی کام کرنے والے اور اشیاء کی فروخت کرنے والے سیل مین یکم دسمبر 2016سے آئندہ چھ ماہ تک نیا ویزہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

تاہم اس اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ سال 2017سے غیر ملکیوں کی ریکروٹمنٹ تعمیراتی کام ، ایلومینیم کی ورکشاپس، لوہے اور اینٹوں کو بنانے کے لیے نہیں کی جائیگی ۔علاوہ ازیں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تمام اصول و ضوابط گریڈ Aوالی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوں گے۔