پاکستان میں 31.8% مر د ،5.8% خواتین تمباکو کااستعمال کرتی ہیں،تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 2,000 افر اد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،وزارت صحت

پیر 5 دسمبر 2016 16:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان میں 31.8% مر د اور 5.8% خواتین تمباکو کااستعمال کرتی ہیںتمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 2,000افر اد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیںجن میںسے 12.2%مر د اور 4.5% خو اتین شامل ہیں ۔ڈی جی ہیلتھ وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سیپھیپھڑوںمیں ٹار جمع ہوجاتاہے جو کہ کینسر اور دیگر مو ذی امراض کا باعث بنتا ہے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وبا کو کنٹرول کیا جائے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں اور اُن کے مہلک اثرات کو اُجا گر کیاجائے۔

انھوںنے تمباکو نوشی کے خلاف معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 31.8% مر د اور 5.8% خواتین تمباکو کااستعمال کرتی ہیں ،ڈی جی ہیلتھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 2,000افر اد موت کا شکار ہوجاتے ہیںجن میںسے 12.2%مر د اور 4.5% خو اتین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائر یکٹر ٹوبیکو کنڑول سیل نے بتایا کہ ہماری وزارت ایف سی ٹی سی اور عالمی ادارہ صحت کی تمباکو نوشی کے خلاف پالیسوں سے مکمل اتفا ق کرتے ہیں اور ہر ممکن ان پا لیسوں پر عمل دارآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔اسی لئے تشہیری مہم کاآغاز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تمباکو نوشی کو ترک کرنے کا رجحان پیدا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :