قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے پروفیسر اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے سیکٹری جنرل ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے رواں مدت کا انتخاب جیت کر عالمی اسلامی اکیڈمی آف سائنسز کے نئے فیلو منتخب

پیر 5 دسمبر 2016 16:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) عالمی اسلامی اکیڈمی کی مجلس عاملہ نے اکیڈمی کے لئے نئے فیلوز کے انتخاب کی منظور ی دے دی،پاکستان نے رواں سیشن کے لئے نمائندگی حاصل کر لی۔قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے پروفیسر اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے سیکٹری جنرل ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے رواں مدت کا انتخاب جیت کر عالمی اسلامی اکیڈمی آف سائنسز کے نئے فیلو منتخب ہوگئے۔

عالمی اسلامی اکیڈمی آف سائنسز ایک بین الاقوامی اداراہ ہے جسکی بنیاد 1986؁ء میں اسلامی ممالک کی تنظیم برائے تعاون (او آئی سی ) نے رکھی۔اس کا مقصد اسلامی دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کے موثراستعمال سے معاشرتی و معاشی ترقی کا احساس اٴْجاگر کرناہے۔

(جاری ہے)

اس اکیڈمی کا صدر دفتر عمان میں ہے۔اردن کی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔او آئی سی اس اکیڈمی سے سائنسی معاملات میں مشاورت لیتی ہے۔

آئی اے اس کے ارکان و ہ افراد منتخب ہوتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے ممالک اورعالمی سطح پر نام کمایاہو۔اور جن کی سائنسی دنیا میں عظیم خدمات ہوں۔آئی اے اس کے فیلوز 35 سے زیادہ اقوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔اور ان کے مابین بے شمار علمی سائنسی اور تحقیقی امور کا تبادلہ کرتے ہیں۔عالمی شہرت کے اس ادارے کا فیلو بننا ہمارے ملک کے لئے اعزاز ہے۔مسلم اٴْمہ کی علم کے ذریعے خدمات ڈاکٹر شنواری کے زندگی کا مقصد ہے۔اٴْن کی خواہش ہے کہ تحقیق میں جدت لاکر مسلم اٴْمہ کو عالم اقوام میں اعلٰی مقام دلایا جائے۔