چھپرگرام گائوں کے ہزاروں بچے تعلیم سے محروم، علاقہ میں کوئی سکول موجود نہیں

پیر 5 دسمبر 2016 15:24

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) بٹگرام کے چھپرگرام گائوں کے ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہیں، ہزاروں گھرانوں پر مشتمل علاقہ میں کوئی بھی سکول موجود نہیں، اہلیان علاقہ نے وزیراعلیٰ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گائوں چھپر گرام کی سماجی شخصیت سابق رکن یونین کونسل اجمیرہ تاج الرحمن خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ویلیج کونسل چھپرگرام کو شاہراہ ریشم نے دو حصوں میں تقسیم کیا ہوا ہے، آدھی آبادی مشرق کی طرف ہے جس میں زنانہ پرائمری اور ہائی سکولز موجود ہیں جبکہ مغربی حصہ جو ہزاروں گھرانوں پر مشتمل ہے، میں بچیوں کیلئے کوئی بھی سکول موجود نہیں جس کی وجہ سے ہزاروں بچوں اور بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھپرگرام ضلع بٹگرام کا ایک مشہور علاقہ ہے لیکن اب تک مغربی علاقہ جات میں کوئی سکول نہیں بنایا جا سکا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر چھپر گرام کے مغربی علاقوں میںگرلز اور بوائز سکولز کا قیام عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :