ڈسٹرکٹ سکولز ٹورنامنٹ ہری پورکی تقریب تقسیم انعامات 17 دسمبر کوہو گی

پیر 5 دسمبر 2016 15:24

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ سکولز ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات 17 دسمبر کو گورنمنٹ سینیٹینیل ہائر سکینڈری سکول نمبر ون کے گرائونڈ میں صبح ساڑھے 9 بجے ہو گی۔

(جاری ہے)

پریس سیکرٹری عماد اعجاز کے مطابق ٹورنامنٹ سیکرٹری تیمور خان کی زیر صدارت سکول نمبر ون میں منعقدہ میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد تقریب کے انعقاد کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔