ہری پور کے بازاروں میں دوبارہ تجاوزات کی بھرمار، پیدل چلنا دشوار

پیر 5 دسمبر 2016 15:24

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ہری پور کے بازاروں میں دوبارہ تجاوزات کی بھرمار سے پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہے۔ مین بازار میں گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی بھر مار کے ساتھ ساتھ لنڈا بازار اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے شرقی روڈ سمیت دیگر مختلف سڑکوں و گذرگاہوں پر مکمل طور پر لنڈے کا سامان فروخت کرنے والوں کا راج ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی سٹرکیں و راستے محدود ہو کر رہ گئے ہیں جہاں نہ صرف گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے بلکہ پیدل چلنا بھی محال ہے جبکہ خواتین اور سکول و کالج کی طالبات کو گذرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ باالخصوص ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود ان جگہوں کا دورہ کریں اور عارضی تجاوزات ختم کروا کر راستوں اور سڑکوں کو واگذار کرائیں تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔