Live Updates

تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے رہنما وسیم شہزاد خٹک کی والدہ انتقال کر گئیں

پیر 5 دسمبر 2016 15:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے رہنما وسیم شہزاد خٹک کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ نواں شہر گرائونڈ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر و ڈویژنل صدر پی ٹی آئی ہزارہ زرگل خان، مشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی، پی ٹی آئی ہزارہ کے جنرل سیکرٹری آصف زبیر شیخ، سینئر نائب صدر نثار صفدر خان، ضلع نائب ناظم شوکت تنولی، عارف راز سمیت تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سلطان العارفین، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر سردار شمریز، اراکین بلدیات معززین شہر اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :