دھرنے والوں نے صوبہ کے عوام کو مایوس کیا، آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، سردار محمد یوسف

دنیا بھر میں سرکاری طور پر سب سے زیادہ مراعات پاکستانی حجاج کرام کو دی جاتی ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

پیر 5 دسمبر 2016 15:24

دھرنے والوں نے صوبہ کے عوام کو مایوس کیا، آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ تین سال سے دھرنے اور وایلا کرنے والوں نے صوبہ کے عوام کو مایوس کیا ہے، حکومت کی طرف سے ان پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ ایبٹ آباد کے علاقہ میاں دی سیری میرپور میں سردار محمد ایوب مرحوم کی چوتھی برسی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیاء الرحمن، ضلع ناظم سردار سید غلام، سابق ایڈیشنل کمشنر فرید خان، جمیل اعوان، بنارس کلوروی، ڈی ایف او شعیب، حاجی قیصر خان جدون، پروفیسر خالد اعوان، سردار مقصود الرحمن، سردار طاہر ایوب، سردار ہارون، محمد اقبال عرف بالا گجر، سردار محفوظ، سردار طارق، سردار عارف، نزاکت خان جدون کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

سردار محمد یوسف نے کہا ہم نے حجاج اکرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی ہیں، وہ سعودی عرب کی حکومت کے تعاون کے بھی مشکور ہیں، پوری دنیا سے آنے والے حجاج اکرام سے سب سے زیادہ سرکاری طور پر مراعات پاکستان کے حجاج اکرام کو دی گئی، ٹرانسپورٹ، کھانے اور رہائش گاہ کا انتظام قریب سے قریب رکھا گیا اور ان انتظامات میں ان کے تمام ساتھیوں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا ہے، آئندہ انتخابات میں صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :