نواں شہر پولیس کی کارروائی ، شراب فروش خاتون گرفتار، 6 بوتل شراب برآمد

پیر 5 دسمبر 2016 15:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) نواں شہر پولیس نے خاتون شراب فروش گرفتار کر کے ملزمہ کے قبضہ سے 6 بوتل شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواں شہر علی فرمان نے مخبر کی اطلاع پر بلال ٹائون میں چھاپہ کے دوران خاتون شراب فروش (ن) کو گرفتار کر کے ملزمہ کے قبضہ سے 6 بوتل شراب برآمد کر لی ۔ پولیس نے تھانہ نواں شہر میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :