عمان:اب عمان میں پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوجانے کے بعد نئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے آن لائن سروس کی سہولت فراہم کر دی گئی ۔

پیر 5 دسمبر 2016 15:12

عمان:اب عمان میں پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوجانے کے بعد ..

مسقط۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) عمان نے دارالحکومت مسقط میں موجود پاکستانی ایمبیسی نے نئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے آن لائن خدمات فراہم کردیں۔ اس سلسلے میں مسقط میں موجود پاکستانی ایمبیسی کی ڈپٹی ناہید نوید عاطف کایہ کہنا تھا کہ وہ پاکستانی شہری جن کا پاسپورٹ مشین پڑھ سکتی ہے ،وہ پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک پاکستانی شہری کا یہ کہنا تھا کہ اس سہولت کی بنا ء پر لائن میں لگنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل سے بھی بچا جا سکتا ہے۔کیونکہ چند روز قبل بہت سے پاکستانیوں کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔اس سلسلے میں نیشنل سنٹر برائے اعدادوشمار کا یہ کہنا تھا کہ اکتوبر 2016کے اعدادوشمار کے مطابق عمان میں رہنے والے پاکستانیوں کی تعداد 2,30,667 ہے۔ جبکہ خواتین کی تعداد1272ہے۔ تاہم اس اہم سہولت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے پاکستانی ایمبیسی نے پمفلٹ پاکستانی شہریوں ، سکولوں اور پاکستان سوشل کلب کے ارکان میں تقسیم کرنے شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :