عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنر استور

پیر 5 دسمبر 2016 15:15

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششیں کی جاری ہیں ،عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سرکاری ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی سرگر میوں سے دور رہیں ،اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین کوشش ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔