وزیراعظم نوازشریف نے فزکس میں پی ایچ ڈی کیلئے سالانہ 5فیلو شپس کی منظوری دیدی

پیر 5 دسمبر 2016 15:08

وزیراعظم نوازشریف نے فزکس میں پی ایچ ڈی کیلئے سالانہ 5فیلو شپس کی منظوری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے فزکس میں پی ایچ ڈی کیلئے سالانہ 5فیلو شپس کی منظوری دیدی،فیلوشپس پروگرام کا نام پروفیسر عبدالسلام فیلو شک رکھا گیا ،فیلو شپ کے تحت پی ایچ ڈی کے طلبہ دنیا کی معروف یونیورسٹیوںمیں تعلیم حاصل کرسکیں گے ،وزیراعظم نے یہ فیصلہ ڈاکٹر عبدالسلام کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں کیا ہے،ڈاکٹر عبدالسلام نے فزکس کے شعبے میں1979میں نوبل انعام حاصل کیا تھا جبکہ قائداعظم یونیورسٹی کے فزکس کے نیشنل سنٹر کا نام پروفیسر عبدالسلام سنٹر فارفزکس رکھنے کی منظور ی دیدی گئی،وزیراعطم محمد نوازشریف نے سنٹر کا نام تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دیدی ہے اور کہا ہے کہ وزارت تعلیم نام کی تبدیلی کے حوالے سے صدر مملکت کو باضابطہ سمری بھیجے

متعلقہ عنوان :