چینی رہنما وان لی کی 100ویں سالگرہ پر سیمینار

عوام عظیم انقلابی رہنما کے جذبے اور عمل کو رہنما بنائیں ، چینی صدر

پیر 5 دسمبر 2016 15:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء)چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے چینی رہنما وان لی کے 100ویں سالگرہ پر گذشتہ روز یہاں سیمینار منعقد کیا ، سیمینار میں چینی رہنما کو زبردست خراج عقیدات پیش کیا گیا ، اس موقع پر چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی چن پھنگ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ انقلابی رہنمائوں کے جذبے اور عمل کو رہنما بنائیں اور ان کے نقش قدم پر چل کر ملک اور قوم کی خدمت کریں ، وان لی نیشنل پیپلز کانگرس کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین تھے ، وہ 99سال کی عمر میں 2015ء میں انتقال کر گئے ۔