فروری کے وسط میں بسنت کروانے کے لیے پُر عزم ہیں۔ رانا مشہود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 14:52

فروری کے وسط میں بسنت کروانے کے لیے پُر عزم ہیں۔ رانا مشہود

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) : صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ہم فروری کے وسط میں بسنت کروانے کے لیے پُر عزم ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ بسنت پہلے کی طرح ہو لیکن کوئی نقصان نہ ہو۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر بسنت کا اہتمام کیا جائے گا۔ رانا مشہود نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت انٹرنیشنل ایکسپو 14 اور 15 جنوری کو لاہور میں منعقد کرے گی۔اس ایکسپو میں 15 سے 20 ممالک شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 11 ممالک نے ایکسپو میں شرکت کی تصدیق بھی کر دی ہے۔