وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکے جیٹ طیاروں سے کی جانے والی بمباری میں 12دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے ،ْذرائع

پیر 5 دسمبر 2016 15:02

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء)خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکے جیٹ طیاروں سے کی جانے والی بمباری میں 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ،اتوار کوراجگل میں سیکیورٹی فورسزنے جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 12دہشت گرد مارے گئے ،ْ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔