بھارت اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے پر اوچھی حرکتوں پر اترا ہوا ہے ،ْڈاکٹر مصدق ملک

پاکستان پورے خطے میں امن قائم کرنا چاہتا ہے ،ْکسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں بھر پور اور موثر جواب دیا جائیگا ،ْانٹرویو

پیر 5 دسمبر 2016 15:02

بھارت اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے پر اوچھی حرکتوں پر اترا ہوا ہے ،ْڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر ا ہوا ہے ،ْ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں بھر پور اور موثر جواب دیا جائے گا،پاکستان پورے خطے میں امن قائم کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ ایک اچھی چیز ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری اپنی خود مختاری اور اقتصادی ترقی بھی امن ہی میں مضمر ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ سی پیک منصوبے میں ہم نے اتنی بڑی سرمایہ کاری کی ہے ،اس لیے یہاں امن ہوگا تو راہداری کھلے گی اور روس سمیت سنٹرل ایشیا کے تمام ممالک کے راستے میں ایک راہداری بچھا دی ہے ،ان ممالک کو جنگوں کی بجائے اقتصادی ترقی کے عمل میں شریک ہونے کا کہا ہے تاکہ یہ خطہ بھی ترقی کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،خطے کے امن کے لئے ہماری بڑی واضح خارجہ پالیسی ہے، جس کے پیچھے ہماری اقتصادی ترقی ہے اور اس کو بڑھانے کے لیے ہم دنیا بھر میں ہونے والی ہر کانفرنس میں شرکت کرتے اور دنیا کے ہر فورم ہیں پر یہ آواز اٹھاتے ہیں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سب دہشت گرد تنظیمیں جن میں ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش سمیت دیگر موجود ہیں ،بھارتی رائ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاکستان سے پکڑے جانے کے بعد تو اس بات کا جواز ہی نہیں رہتا کہ دہشت گردی کہاں سے ہو رہی ہے اور کون کر رہا ہی بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، دنیا جان چکی ہے کہ لائن آف کنٹرول سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے اوروہ انسانی حقوق کی سر عام پامالیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے ،یہی وجہ ہے کہ بھارت ایسی حرکتیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف اپنے دفاع کے لیے جوابی کاروائی کرتا ہے تاکہ دشمن کو بتایا جا سکے کہ ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں بلکہ اس کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں بھر پور اور موثر جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری صبر وتحمل کی پالیسی کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے کیونکہ ہمارا مقصد خطے میں امن و امان کی بحالی ہے تا کہ لوگ خوشحال ہوں۔

متعلقہ عنوان :