ہماری قوم کو انگلش فوبیاہوگیا ہے،رانا محمد حیات خان

پیر 5 دسمبر 2016 14:57

ہماری قوم کو انگلش فوبیاہوگیا ہے،رانا محمد حیات خان
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کے چیئرمین رانا محمد حیات خان نے کہا ہے کہ ہماری قوم کو انگلش فوبیاہوگیا ہے،ترکی اور چین کے سربراہان پاکستان آتے ہیں تو اپنی زبان میں تقاریر کرتے ہیں لیکن ہم اپنی قومی زبان کو ترجیح نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس کے دوران سی ایس ایس امتحان 2016 ء کے نتائج میں کامیابی کی شرح کم ہونے کی بڑی وجہ انگلش کے پرچے میں فیل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زبان کو بھول کر انگلش کو اتنی توجہ دے رہے ہیں جیسے ہمیں انگلش فوبیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور چین کے صدر کے دورہ پاکستان میں تقاریر اٹھا کر دیکھیں تو یہ پتہ چلتا ہے کہ دونوں شخصیات نے اپنی زبان میں تقاریر کیں ‘ہمیں بھی اپنی قومی زبان کو اہمیت دینی چا ہیے ۔