ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ علاقائی تبدیلی سے متاثر نہیں ہونا چاہیے،چین

پیر 5 دسمبر 2016 14:57

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے خبردارکیا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے میں شامل ملکوں کی علاقائی سطح پر ہونے والی تبدیلی سے معاہدہ متاثر نہیں ہونا چاہیے۔امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کو ترک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ نے یہ بیان اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد تمام فریقین کی مشترکہ ذمہ داری اورفرض ہے،اسے علاقائی تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اصل چیز یہ ہے کہ وعدوں کی پاسداری کی جائے۔اس موقع پر جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم کسی فریق کو یکطرفہ طور پر ایسے کی عمل کی اجارت نہیں دیں گے جس سے جوہری معاہدے کی خلاف وزری ہو۔جواد ظریف نے اپنے چینی ہم منصب سی توانائی، ٹرانسپورٹ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،قومی دفاع اور انسداد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ طور پر تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔واضح رہے کہ ہارٹ ایشیاء کانفرنس کے اختتام کے بعدایرانی وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر چین پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :