امریکہ کے نائٹ کلب میںآگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد40 ہوگئی

آتشزدگی کے باعث پارٹی میں موجود کئی اشیا جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ ملبہ نیچے آگرا،امریکی حکام

پیر 5 دسمبر 2016 14:57

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ کے ویئر ہاؤس میں پارٹی کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40ہوگئی۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الامیڈا کنٹری شیرف کے سارجنٹ رے کیلے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث پارٹی میں موجود کئی اشیا جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ ملبہ آگرا، جس کے نیچے مزید افراد کی لاشیں موجود ہونے کا خطرہ ہے۔

واقعے کے بعد اپنے پیاروں کی خیرت جاننے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد شیرف کے دفتر کے باہر جمع ہوگئی، جہاں انہیں بتایا گیا کہ لاشوں کی شناخت کے لیے شائد انہیں اپنا ڈی این اے دینے کی ضرورت پڑے گی۔گھوسٹ شپ نامی اس ویئر ہاؤس کو چلانے والے جوڑے کے سابق دوست نے کہا کہ ’ویئر ہاؤس کی ساخت کسی بھول بٴْلیے جیسی ہے، جہاں اگر آپ جائیں تو آپ کو واپسی کا راستہ یاد رہنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ پارٹی کے وقت ویئر ہاؤس میں تقریباً 100 افراد موجود تھے جہاں تقریباً آدھی رات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔فائر حکام تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم کر رہے ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویئر ہاؤس میں سامان کی بے ترتیبی نے شعلوں کو ہوا دی جبکہ اندر آگ بجھانے کے لیے کوئی چیز موجود نہیں تھی۔آکلینڈ کی منصوبہ بندی کے افسر ڈارن رانیلیٹی نے کہا کہ ’ان کے محکمے نے گزشتہ ماہ اس وقت ویئر ہاؤس کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جب اس کے پڑوسیوں سے مسلسل یہ شکایت آرہی تھی کہ ویئر ہاؤس کے باہر مسلسل کچڑا جمع ہورہا ہے، جبکہ لوگ غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :