ترکی کا ایران، چین اور روس کے ساتھ مقامی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان

پیر 5 دسمبر 2016 14:47

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) ترک صدر ایردوآن نے کہا ہے کہ وہ ایران، چین اور روس کے ساتھ باہمی تجارت مقامی کرنسیوں میں کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا کہ اس مقصد کی خاطر انقرہ حکومت نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس پیش رفت کا مقصد ترک کرنسی لیرا کو درپیش مشکلات سے نمٹنا بتایا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اتوار کے روز قیصری نامی شہر میں اپنے ایک عوامی خطاب میں یہ بھی کہا کہ عوام بھی لیرا کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :