دبئی :یونین ہاؤس میں اتحاد میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا۔

پیر 5 دسمبر 2016 14:29

دبئی :یونین ہاؤس میں اتحاد میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا۔

دبئی ۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) متحدہ عرب امارات کے 45ویں قومی دن کے موقع پر دبئی میں واقع یونین ہاؤس میں اتحاد میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں متحدہ عرب امارات کے پرائم منسٹر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اورابوظہبی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید انحیان نے شرکت کی اور میوزیم میں رکھی جانے والے ناد ر اور بیش قیمت ثقافتی و تاریخی تصاویر کے جمع کرنے کے عمل کو سراہا گیا۔

اس میوزیم میں مختلف تاریخی پیشوں سے متعلق مجسموں اور فن ثقافت کی بھی تعریف کی گئی ۔اس میوزیم کے افتتا ح کے موقع پر دیگر ریاستوں کے بھی سربراہان موجود تھے جنہوں نے اس عظیم کاوش کی داد دیتے ہوئے یہ کہا کہ متحدہ عرب امارات کی روایات و ثقافت کو غیرملکیوں اور نوجوان نسل کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور کسی بھی ملک کی ثقافت اس کے طرزعمل کی بہترین آئینہ دار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :