سندھ ہائی کورٹ،سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف بدعنوانی کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 5 دسمبر 2016 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف بدعنوانی کیس میں ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت پر تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ سابق آئی جی سندھ کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان پر محکمہ پولیس میں اٹھائیس سو غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت دس دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :