خواجہ احمد حسان کو لاہور کے میئر کا الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 5 دسمبر 2016 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان کو لاہور کے مئیر کا الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخوست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان سرکاری عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں اس لئے وہ الیکشن لڑنے اہل نہیں ہوسکتے لہٰذا عدالت انہیں اس سے روکے اور عدالتی فیصلہ آنے تک لارڈ میئر کے الیکشن کے لئے جاری شیڈول عبوری طورپرمعطل کیاجائے۔

دوران سماعت خواجہ احمد حسان کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ احمدحسان نے سرکاری عہدوں سے کوئی مراعات نہیں لیں ۔عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :