ْبھارت میں کنواری لڑکی نے ماں بننے کی خبر غلط نمبر پر واٹس ایپ کر دی، سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 5 دسمبر 2016 14:31

ْبھارت میں کنواری لڑکی نے ماں بننے کی خبر غلط نمبر پر واٹس ایپ کر دی، ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) بھارت میں کنواری لڑکی نے ماں بننے کی خبر اپنی دوست کو بتانے کی کوشش میں غلط نمبر پر بھیج دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بھارتی اخبار ’’دی انڈین ایکسپریس ‘‘کے مطابق نوجوا ن بھارتی لڑکی نے واٹس ایپ کے ذریعے اپنی دوست کو میسج بھیج کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ اس کے دوست کے بچے کی ماں بننے والی ہے تاہم یہ میسج کسی غلط نمبر پر ایک لڑکے کے پاس پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم دونوں میں ہونے والی بات چیت بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔متااثرہ لڑکی نے اپنے واٹس ایپ میسج میں لکھا کہ تمہیں بتانا تھا کہ میں تمہارے دوست کے بچے کی ماں بننے والی ہوں جس پر آگے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ کونسا دوست اس جواب کے بعد بھی اس لڑکی کو سمجھ نہ آئی اور اس نے جوابا ایک اور میسج کر دیا کہ کون سے دوست سے کیا مطلب بدتمیز میں سچ کہہ رہی ہوں ۔بعد میں لڑکے نے اس بات چیت کا سکرین شارٹ لیکر انٹرنیٹ پر وائرل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :