متنازع بیان دینے پر مصنف طارق فتح پر بھارتی طلبا کا تشدد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 14:19

متنازع بیان دینے پر مصنف طارق فتح پر بھارتی طلبا کا تشدد

(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) : پاکستانی نژاد کینیڈین مصنف طارق فتح کو پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے معاملے پر ایک غیر رسمی گفتگو کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ جہاں ایک متنازعہ بیان دینے پر تقریب میں موجود طلبا نے طارق فتح کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق بلوچستان کے معاملے پر طارق فتح کے دئے گئے بیانات نے طلبا کے جذبات کو مجروح کیا جس پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا جس کے بعد حالات بے قابو ہو گئے۔ ایک طالبعلم گگندیپ سنگھ ڈھلن نے بتایا کہ طارق فتح نے لائبریرین کا مذاق اڑایا جس پر بحث شروع ہو گئی۔ طارق فتح نے ایک طالبعلم کو دہشتگرد اور ملک مخالف بھی قرار دیا جس پر طلبا میں غصے کی ایک لہر دوڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :